ترکی میں باغی عناصر کیخلاف کارروائی میں شدت

انقرہ ۔ 4 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ترکی میں جولائی 2016ء کے درمیان اور رجب طیب اردغان اور ان کی حکومت کے خلاف ناکام بغاوت کی گئی۔ اس بغاوت کو ناکام بنانے میں ترک عوام کا کردار ناقابل فراموش رہا حالانکہ بغاوت میں فوج کے برسرخدمت اور سابق اعلیٰ عہدیداروں کے علاوہ مختلف سرکاری محکمہ جات کے حکام بھی شامل تھے۔ صدر رجب طیب اردغان کی حکومت نے ناکام بغاوت کے بعد بڑی ہی احتیاط کے ساتھ بغاوت میں ملوث فوجی عہدیداروں اور سرکاری حکام کو خدمات سے برطرف کرنے اور انہیں گرفتار کرنے کی کارروائی شروع کی۔

TOPPOPULARRECENT