ترکی میں بس حادثہ کا شکار ، گیارہ افراد ہلاک

استنبول ۔ 20 جنوری ۔(سیاست ڈاٹ کام) ترکی میں ایک انٹرسٹی بس حادثہ کا شکار ہوگئی جس میں گیارہ افراد ہلاک اور دیگر 46 زخمی ہوگئے ۔ اطلاعات کے مطابق بس نے گزشتہ رات انقرہ سے اپنا سفر شروع کیا تھا جو مغربی علاقہ میں واقع برسا سٹی کی جانب جارہی تھی ۔ حالانکہ سڑک اچھی بتائی گئی ہے لیکن اس کے باؤجود بس درختوں کے ایک جھنڈ سے جا ٹکرائی ۔ دریں اثناء اسپکسہر کے گورنر اوزڈیمیر ککاکیک نے بھی اس بات کی توثیق کی سڑک کی حالت بہتر تھی اور ٹریفک بھی نہیں تھی جبکہ سردی کی وجہ سے عام طورپر اُس علاقہ میں برفباری کی وجہ سے سڑکیں بھی گیلی ہوجاتی ہیں اور اُن پر پھسلن پیدا ہوجاتا ہے تاہم اس کے باوجود حادثہ رونما ہونا ایک حیرت انگیز بات ہے جس کی تحقیقات کی جارہی ہے ۔ جس میں مختلف خاندان اپنے بچوں کے ساتھ اسکینگ کے لئے مشہور برسا جارہے تھے کیونکہ اسکولوں میں تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT