Thursday , November 23 2017
Home / دنیا / ترکی میں بغاوت معاملے میں 16ہزار افراد گرفتار

ترکی میں بغاوت معاملے میں 16ہزار افراد گرفتار

استنبول، 9 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ترکی میں بغاوت کی ناکام کوشش میں ملوث ہونے کے معاملے میں 16 ہزار افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔وزیر انصاف بقیرر ووزاغ نے آج بتایا کہ گزشتہ ماہ کی ناکام بغاوت کے سلسلے میں 16 ہزار لوگوں کو باضابطہ طور پر گرفتار کیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ حراست میں لئے گئے چھ ہزار دیگر لوگوں سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے ۔انہوں نے خبررساں ایجنسی انادولو کو بتایا کہ 7ہزار 688دیگر لوگوں سے جنہیں حراست میں نہیں لیا گیا تھا، پوچھ گچھ کی جا رہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT