Friday , December 15 2017
Home / دنیا / ترکی میں بم دھماکہ، 12 ملازمین پولیس زخمی

ترکی میں بم دھماکہ، 12 ملازمین پولیس زخمی

انقرہ ۔ 17 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک بس جس میں ملازمین پولیس سفر کررہے تھے، ایک بم دھماکہ کا نشانہ بن گئی جبکہ وہ ترکی کے جنوبی علاقہ سے گذر رہی تھی جس کی وجہ سے 12 ملازمین پولیس زخمی ہوگئے۔ یہ دھماکہ بحرروم کے ساحلی شہر مارسن کی قومی شاہراہ پر پیش آیا۔ وکیل استغاثہ نے خبر رساں ادارہ انادولو سے کہا کہ کم از کم 12 پولیس افسر اس حملہ میں زخمی ہوگئے۔ تحقیقات ہنوز جاری ہیں۔ مقام حادثہ کو کئی پولیس عہدیدار ایمبولنس گاڑیاں اور آتش فرو عملہ پہنچ چکا ہے۔ کردستان ورکرس پارٹی (پی کے کے) گذشتہ 30 سال کی جنوب مشرقی ترکی میں شورش پسندی کے دوران ایسے کئی بم حملے کرچکی ہے ۔ یہ گروپ ایک دہشت گرد تنظیم حکومت ترکی اور اس کے حلیف ممالک کی جانب سے قرار دیا جاچکا ہے۔ بائیں بازو کے عسکریت پسند اور دولت اسلامیہ کے ارکان اب بھی ترکی میں مہلک حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ وکیل استغاثہ اعلیٰ مرسن نے اس کا انکشاف کیا۔

TOPPOPULARRECENT