Monday , December 11 2017
Home / دنیا / ترکی میں بم دھماکہ،4 فوجی ہلاک

ترکی میں بم دھماکہ،4 فوجی ہلاک

دیار بکیر،ترکی۔ 4 اکتوبر۔(سیاست ڈاٹ کام) جنوب ۔ مشرقی ترکی میں ایران کی سرحد کے قریب چہارشنبہ کو کرد باغیوں کے ذریعہ فوج کی ایک گاڑی میں کئے گئے بم دھماکے کی زد میں آنے سے چار جوان مارے گئے اور چار زخمی ہوگئے ۔ہکاری صوبے کے گورنر کے دفترسے جاری بیان میں کہاگیا ہے کہ یکسے کووا ضلع میں ہوئے اس حملے کے پیچھے کردستان ورکرس پارٹی(پی کے کے ) کے باغیوں کا ہاتھ ہے ۔سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ دھماکے والی جگہ پر بڑی تعداد میں بکتر بند گاڑیاں بھیجی گئی ہیں۔گورنر کے دفتر کے مطابق زخمیوں کا قریبی ہاسپٹل میں علاج کیا جارہا ہے ۔واضح رہے کہ پی کے کے کے ذریعہ 1984 ء میں علحدگی پسند مہم شروع کئے جانے کے بعد سے 40ہزار سے زیادہ لوگ مارے جاچکے ہیں۔اس تنظیم کو ترکی ،امریکہ اور یورپی یونین نے دہشت گرد گروپ قرار دے دیا ہے ۔حکومت اور پی کے کے کے درمیان امن مذاکرات میں خلل آنے کے بعد سے جولائی 2015 ء میں جنگ بندی ختم ہوگئی تھی اور خصوصاً کرد اکثریتی جنوب مشرق میں اس کے بعد نئے سرے سے چھڑی لڑائی میں ہزاروں لوگ مارے جاچکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT