Friday , August 17 2018
Home / دنیا / ترکی میں جرمن صحافی کی رہائی

ترکی میں جرمن صحافی کی رہائی

استنبول / برلن، 19 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ترکی میں جرمنی کی صحافی مسالے ٹولو کو رہا کیا گیا ہے لیکن وہ ملک چھوڑ کر نہیں جائیں گی۔ جرمنی کے سرکاری حکام نے کل اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مسز ٹولو کو رہا کر دیا گیا ہے ۔جرمنی کی صحافی کو دہشت گرد تنظیم کا رکن ہونے اور حکومت کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے کے الزام میں گذشتہ اپریل میں گرفتار کیا گیا تھا۔ اس سے پہلے ان کے شوہر کو بھی گرفتار کیا گیا تھا جنہیں گزشتہ ماہ رہا کر دیا گیا تھا۔ ترکی کی ایک عدالت نے مسز ٹولو کو اس شرط کے ساتھ رہائی کا حکم دیا ہے کہ وہ سفر ی پابندیوں اور لازمی رجسٹریشن کی شرائط پر عمل کریں گی۔جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل نے رہائی کا خیر مقدم کرتے ہوئے صحافیوں سے کہاکہ یہ اچھی خبر ہے کہ مسز ٹولو کو رہا کیا گیا ہے لیکن پوری طرح نہیں، کیونکہ وہ ترکی سے باہر سفر نہیں کر سکتی ہیں۔ جرمنی کے وزیر خارجہ سگمار جبرائیل نے کہا کہ ترکی میں آہستہ آہستہ قانون بہتر ہو رہا ہے لیکن انسانی حقوق اور پریس کی آزادی کو لے کر اب بھی بہت سے خدشات ہیں۔

TOPPOPULARRECENT