Thursday , November 23 2017
Home / دنیا / ترکی میں حملہ، ایک گارڈ کی موت

ترکی میں حملہ، ایک گارڈ کی موت

دیارباقر (ترکی)،16 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ترکی کے جنوبی علاقے میں حکمران اے کے پارٹی کے ایک صوبائی افسر کی گاڑی پر کل رات کردش دہشت گردوں نے حملہ کر دیا جس میں ایک گارڈ کی موت ہو گئی۔سیکورٹی ذرائع نے یہ ا طلاع دی۔ ذرائع نے بتایا کہ کردستان ورکرز پارٹی (پي کے کے ) کے دہشت گردوں نے وان صوبے کے مرادیے علاقے میں اس وقت حملہ کیا جب اے کے پارٹی کا ایک افسر اپنی گاڑی سے کہیں جا رہا تھا۔ اس حملے میں ایک گارڈ کی موت ہو گئی اور اے کے پی افسر کا ایک دوسراگارڈبھی زخمی ہو گیا۔ ترکی کی آئین میں ترمیم کے لئے آج ریفرنڈم ہونا ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT