Thursday , September 20 2018
Home / دنیا / ترکی میں حکومت مخالف مظاہروںمیںشدت

ترکی میں حکومت مخالف مظاہروںمیںشدت

انقرہ۔ 17 مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ترکی میں کوئلے کی کان کے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 302 تک پہنچنے کا امکان ہے۔ توانائی کے ترک وزیر تانر یلدیز نے کہا 284 لاشیں نکالی جا چکی ہیں اور اندازہ ہے کہ مزید 18افراد ابھی تک کان میں موجود ہیں۔ اس المناک سانحہ کے خلاف جمعہ کو ہزاروں افراد نے جائے حادثہ پر حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر پ

انقرہ۔ 17 مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ترکی میں کوئلے کی کان کے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 302 تک پہنچنے کا امکان ہے۔ توانائی کے ترک وزیر تانر یلدیز نے کہا 284 لاشیں نکالی جا چکی ہیں اور اندازہ ہے کہ مزید 18افراد ابھی تک کان میں موجود ہیں۔ اس المناک سانحہ کے خلاف جمعہ کو ہزاروں افراد نے جائے حادثہ پر حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ 10ہزار سے زائد مظاہرین سوما شہر میں کوئلے کی اس کان کے باہر احتجاج کررہے تھے

جہاں منگل کو پر اسرار دھماکے میں 300سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔منگل کو کان میں آگ لگنے کے باعث یہ حادثہ رونما ہوا تھا۔ اس دوران بجلی منقطع ہو جانے کے باعث کان میں آکسیجن پہنچانے کا نظام بھی مفلوج ہو گیا تھا۔ کان کنی کے شعبے میں حفاظتی اقدامات کے فقدان کے باعث ترک وزیراعظم رجب طیب ایردوان کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔

TOPPOPULARRECENT