Sunday , November 19 2017
Home / عرب دنیا / ترکی میں خفیہ محکمہ عہدیداروں سمیت 63 کی گرفتاری کا حکم

ترکی میں خفیہ محکمہ عہدیداروں سمیت 63 کی گرفتاری کا حکم

استنبول۔12 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ترکی نے گزشتہ سال بغاوت کی ناکام کوشش کے ملزم فتح اللہ گولن کے ساتھ تعلق رکھنے کے معاملے میں قومی جانچ ایجنسی کے سابق اہلکاروں سمیت 63 افراد کی گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا ہے ۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی انادولو نے آج کہا کہ پولیس نے ترکی کے 21 صوبوں میں گرفتاری شروع کردی ہے ۔ ان سب کو گولن کے ساتھ رابطے میں رہنے اور ان کی مدد کرنے کا الزام لگایا گیا ہے ۔حکومت ترکی نے جولائی 2016 میں ہوئی بغاوت کی ناکام کوشش کے لئے گولن کو ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔ سال 1999 سے امریکہ میں رہ رہے گولن نے حالانکہ بغاوت میں اپنے کسی بھی طرح کے رول سے انکار کیا ہے ۔ ان کے ساتھ ساز باز کرنے کے الزام میں جولائی سے اب تک 50 ہزار سے زیادہ لوگوں کو جیل میں بند کر دیا گیا ہے اور نجی اور سرکاری شعبے کے ایک لاکھ 50 ہزار سے زائد افراد کو نوکری سے برخاست یا معطل کر دیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT