Monday , December 18 2017
Home / دنیا / ترکی میں خودکش بم دھماکہ ‘دو فوجی ہلاک24زخمی

ترکی میں خودکش بم دھماکہ ‘دو فوجی ہلاک24زخمی

انقرہ۔2اگست (سیاست ڈاٹ کام ) سرکاری عہدیداروں کے بموجب دو فوجی ہلاک اور دیگر 24زخمی ہوگئے جب کہ مشرقی ترکی پر ترک باغیوں نے خودکش بم حملہ کیا ۔ گورنر کے دفتر برائے زرعی صوبہ نے کہا کہ کردستان ورکر پارٹی یا پی کے کے (PKK) کے عسکریت پسندوں نے ملٹری پولیس اسٹیشن پر محکمہ زراعت کی ایک گاڑی سے خودکش حملہ کیا تھا جس میں دھماکو مادے بھرے ہوئے تھے ۔ یہ حملہ آج علی الصبح کیا گیا تھا ۔ یہ حملہ حکومت اور کُرد باغیوں کے درمیان تشدد میں اضافہ کے پیش نظر کیا گیا ہے ۔ ترکی تقریباً روزانہ فضائی حملے شمالی عراق کے پی کے کے‘ کے اڈوں پر جاری رکھے ہوئے ہیں اور باغی فوج پر حملے کررہے ہیں ۔ تازہ تشدد میں کم از کم 24 افراد اب تک ہلاک ہوچکے ہیں جن میں سے بیشتر فوجی تھے ۔

TOPPOPULARRECENT