Saturday , November 18 2017
Home / عرب دنیا / ترکی میں داعش کا مشتبہ حملہ، پولیس افسر ہلاک

ترکی میں داعش کا مشتبہ حملہ، پولیس افسر ہلاک

انقرہ ۔ 14 ۔ اگست : ( سیاست ڈاٹ کام ) : استنبول میں دولت اسلامیہ کے ایک مشتبہ رکن نے ایک پولیس اہلکار کو چاقو گھونپ کر ہلاک کردیا ۔ بہر حال اس حملہ آور کو ایک خود کش حملہ کی منصوبہ بندی کرنے کی پاداش میں گرفتار کیا گیا تھا ۔ خانگی خبر رساں ایجنسی دوغن کے مطابق حملہ آور نے پولیس آفیسر کو مقامی وقت کے مطابق رات گیارہ بجے اس وقت چاقو گھونپ دیا جب حملہ آور کو گرفتار کر کے پولیس اسٹیشن لایا گیا اور گشتی ویان کا دروازہ کھولتے ہی حملہ اور نے موقع کا فائدہ اٹھا کر اپنا کام کر دکھایا ۔ حالانکہ اسے خود کش حملہ کی مبینہ منصوبہ بندی کے شبہ میں پوچھ گچھ کے لیے گرفتار کیا گیا تھا تاہم حملہ کے فوری بعد پولیس نے اسے گولی مار کر ہلاک کردیا جب کہ چاقو کے گہرے زخم کے ساتھ پولیس آفیسر ایمبولنس کے ذریعہ ہاسپٹل منتقلی کے دوران جانبر نہ ہوسکا ۔

 

TOPPOPULARRECENT