Friday , November 16 2018
Home / دنیا / ترکی میں دولت اسلامیہ کے 54 مشتبہ افراد گرفتار

ترکی میں دولت اسلامیہ کے 54 مشتبہ افراد گرفتار

استنبول ۔ 15 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ترک پولیس نے دولت اسلامیہ کے درجنوں مشتبہ افراد کو ایک تلاشی مہم کے دوران گرفتار کیا۔ استنبول میں یہ مہم زور و شور سے چلائی جارہی تھی جہاں انسداد دہشت گردی پولیس نے 19 مقامات پر جو تقریباً 12 ڈسٹرکٹس میں ہیں، پیر کے روز رات دیر گئے دھاوے کئے اور 54 افراد کو حراست میں لے لیا اور ان سے پوچھ گچھ کے لئے انہیں سٹی پولیس ہیڈکوارٹرس منتقل کیا گیا۔ پولیس کو شبہ ہیکہ یہ تمام مشتبہ افراد پڑوسی ملک شام جانے کی تیاریاں کررہے تھے۔

TOPPOPULARRECENT