Friday , September 21 2018
Home / Top Stories / ترکی میں صدارتی نظام نافذ، وزیراعظم کا عہدہ برخاست

ترکی میں صدارتی نظام نافذ، وزیراعظم کا عہدہ برخاست

اپوزیشن کی سخت تنقید

انقرہ(ترکی)۔10 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) صدر ترکی رجب طیب اردگان نے دوسری مدت صدارت کیلئے نئے صدارتی نظام کے تحت عہدہ کا حلف اٹھا لیا جسے اپوزیشن کی جانب سے کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔ترکی میں وزیر اعظم کا عہدہ ختم کر دیا گیا ہے ، نئے نظام کے تحت ترک صدر نے اپنی پہلی کابینہ کا اعلان بھی کر دیا ۔انہوںنے اپنے داماد بیرات البیراک کو وزیر خزانہ اور مالی امورنامزد کر دیا جبکہ مولود چاؤش اوگلو بدستور وزیرخارجہ مقرر کئے گئے ہیں ۔ 40 سالہ نئے وزیر خزانہ اردوان کی سب سے بڑی بیٹی کے شوہر ہیں جو پہلے وزیر توانائی بھی رہ چکے ہیں۔اس خبر پر ترک کرنسی لیرا کی قدر میں2.4% کمی واقع ہوئی ۔صدر اردگان کے دست راست اور ایمر جنسی ایجنسیز کے سابق سر براہ فواد اوکتائے نائب صدرجبکہ آرمی چیف جنرل حلوصی آقار وزیردفاع مقرر ہوئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT