Monday , September 24 2018
Home / دنیا / ترکی میں صدر کا ناقد صحافی گرفتار

ترکی میں صدر کا ناقد صحافی گرفتار

انقرہ۔ 3 مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) ترکی میں پولیس نے ملک کے ایک معروف صحافی مہمت بارانسو کو حراست میں لے لیا ہے۔ حکام نے بتایا ہے کہ اس صحافی کو سرکاری دستاویزات کو نقصان پہچانے اور فوجی افسران کے خلاف سازش میں ملوث ہونے کے جرم میں گرفتار کیا گیا ہے۔ مہمت کو اس سے قبل دسمبر میں صدر رجب طیب اردغان کے ایک مشیر کو تنقید کا نشانہ بنانے پر بھی ح

انقرہ۔ 3 مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) ترکی میں پولیس نے ملک کے ایک معروف صحافی مہمت بارانسو کو حراست میں لے لیا ہے۔ حکام نے بتایا ہے کہ اس صحافی کو سرکاری دستاویزات کو نقصان پہچانے اور فوجی افسران کے خلاف سازش میں ملوث ہونے کے جرم میں گرفتار کیا گیا ہے۔ مہمت کو اس سے قبل دسمبر میں صدر رجب طیب اردغان کے ایک مشیر کو تنقید کا نشانہ بنانے پر بھی حراست میں لیا جا چکا ہے۔ 2012ء اور 2013ء کے دوران صحافیوں کو حراست میں لیے جانے کے سب سے زیادہ واقعات ترکی میں سامنے آئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT