Tuesday , December 12 2017
Home / دنیا / ترکی میں عبوری حکومت کی تشکیل

ترکی میں عبوری حکومت کی تشکیل

انقرہ ۔ 25 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ترک صدر رجب طیب اردغان نے آج وزیراعظم احمد داؤد اوگلو کو عبوری حکومت کی تشکیل کیلئے مقرر کیا جو اس ملک کی نئے الیکشن تک قیادت کرے گی، جو یکم ؍ نومبر کو ممکن ہے۔ اردغان نے گذشتہ روز نئے الیکشن کا اعلان کیا جبکہ جون میں منعقدہ رائے دہی سے کوئی قطعی نتیجہ برآمد نہیں ہوا تھا اور مخلوط کے فروغ کی کوششیں ناکام ہوئی تھیں۔ داؤد اوگلو کے پاس عارضی کابینہ کی تشکیل کیلئے پانچ یوم کا وقت ہے ، جس نے اپوزیشن پارٹی کے لیجسلیٹرس شامل ہوں گے۔ اس کابینہ کو چناؤ کی نگرانی کرنی ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT