Sunday , November 19 2017
Home / Top Stories / ترکی میں فوجی بغاوت ، پورے ملک پر کنٹرول

ترکی میں فوجی بغاوت ، پورے ملک پر کنٹرول

انقرہ، 15 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) ترکی کے مسلح فورسیس نے بغاوت کرتے ہوئے پورے ملک کا کنٹرول حاصل کرلیا ۔ صدر ترکی طیب اردغان کے ٹھکانے کا پتہ نہیں ۔ بتایا گیا کہ وہ محفوظ مقام پر ہے ۔ لیکن وزیراعظم نے کہا کہ فوجی بغاوت کو کچل دینے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ اگر فوج کامیاب ہوگئی تو 2003 ء سے ترکی میں حکومت کرنے والے صدر طیب اردغان کو بے دخل کیا جائے گا ۔ یہ فوجی بغاوت مشرق وسطیٰ میں اقتدار کی منتقلی کا سب سے بڑا واقعہ ہوگی ۔ وزیراعظم بن علی نے کہا کہ منتخب حکومت اقتدار پر برقرار ہے ۔ اس سلسلے میں صدر اردغان نے فوری کوئی بیان نہیں دیا ہے ۔ نیوز چیانل سی این این نے بتایا کہ طیب اردغان محفوظ ہیں ۔ مسلح افواج نے پورے ملک پر کنٹرول حاصل کیا ہے اور جمہوریت کے تحفظ اور انسانی حقوق کی برقراری کیلئے فوج نے ترکی کا کنٹرول اپنے قبضے میں لیا ۔ ترکی ٹی وی چیانل کو روانہ کردہ ای میل میں فوج نے بتایا کہ ترکی کے موجودہ خارجی تعلقات برقرار رہیں گے اور ملک میں قانون کی حکمرانی کو اولین ترجیح دی جائے گی ۔ ٹی وی چیانلوں پر بتایا گیا کہ ترکی کی فوج انقرہ کی سڑکوں پر گشت کرتے ہوئے عوام کو یرغمال بنارہی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT