Monday , December 18 2017
Home / عرب دنیا / ترکی میں متعدد سفراء کی برخاستگی ، کئی صحافی گرفتار

ترکی میں متعدد سفراء کی برخاستگی ، کئی صحافی گرفتار

انقرہ ۔ 25 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاووش اوگلو نے اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک انقلاب کی ناکام کوشش کے پس منظر میں متعدد سفیروں کو برطرف کرے گا۔ چاووش نے یہ بات ترکی کے ایک خانگی ٹی وی چینل ’’خبر ترک‘‘ کے ساتھ انٹرویو میں کہی۔ترک وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ اگر امریکہ نے تْرک مذہبی شخصیت فتح اللہ گولن کو حوالے نہ کیا تو انقرہ اور واشنگٹن کے درمیان تعلقات متاثر ہوں گے۔ ترکی گولن پر جاریہ ماہ انقلاب کی ناکام کوشش کے ماسٹرمائنڈ ہونے کا الزام عائد کرتا ہے جب کہ گولن نے اس الزام کو مسترد کردیا ہے۔اوگلو نے مزید کہا کہ وہ آئندہ دورے میں اس معاملے کو زیربحث لانے کے لیے امریکی ذمہ داران سے ملاقات کریں گے۔اس دوران ترکی میں حکام نے 40 سے زائد صحافیوں کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری کیا ہے۔ ناکام فوجی بغاوت کے بعد ملک میں بڑے پیمانے پر ایسے افراد کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے جو اس سازش میں شریک رہے یا اس کا حصہ تھے۔ اب تک 13000 سے زائد افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT