Friday , November 24 2017
Home / دنیا / ترکی میں مزید 15 ہزار ملازم برخاست

ترکی میں مزید 15 ہزار ملازم برخاست

انقرہ، 22 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ترکی میں فوجی تختہ پلٹ کی کوشش معاملے کی جانچ کے بعد مزید 15 ہزار ملازمین کو جن میں فوج اور پولیس کے افسران بھی شامل ہیں ،برخاست کر دیا گیا اور 500 اداروں کو بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔ بند کئے جانے والے اداروں میں اخبار کے ادارے بھی شامل ہیں۔سرکاری ملازمین کی برطرفی اور اداروں کو بند کرنے کا حکم جولائی میں حکومت کا تختہ پلٹنے کی کوشش کی تفتیش کے بعد دیا گیا ہے ۔آج برخاست ملازمین میں 1988 ترکی کی مسلح فوج، 7586 پولیس محکمہ، 403 مسلح پولیس محکمہ اور 5000 عوامی اداروں سے متعلق ہیں۔ بند کئے جانے والے 550 اداروں میں 18 چیاریٹی اور 9 میڈیکل سے متعلق ہیں۔

TOPPOPULARRECENT