Sunday , September 23 2018
Home / عرب دنیا / ترکی میں پرتشدد احتجاج، دو ہلاک ،خونی درندوں کے تشدد پر پولیس خاموش نہیں رہ سکتی : اردغان

ترکی میں پرتشدد احتجاج، دو ہلاک ،خونی درندوں کے تشدد پر پولیس خاموش نہیں رہ سکتی : اردغان

انقرہ ۔ 23 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ترکی کے وزیراعظم رجب طیب اردغان نے رواں ہفتہ پولیس اور احتجاجیوں کے درمیان جھڑپ میں دو افراد کی ہلاکت پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے آج کہا کہ پولیس کے صبروتحمل پر انہیں بے پناہ حیرت و تعجب ہے۔ اردغان نے کہا کہ ’’(کوئلہ کی کان کے المیہ میں 301 افراد کی ہلاکتوں کا بہانہ بناتے ہوئے) توڑپھوڑ، لوٹ مار، آتشزنی، پولیس

انقرہ ۔ 23 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ترکی کے وزیراعظم رجب طیب اردغان نے رواں ہفتہ پولیس اور احتجاجیوں کے درمیان جھڑپ میں دو افراد کی ہلاکت پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے آج کہا کہ پولیس کے صبروتحمل پر انہیں بے پناہ حیرت و تعجب ہے۔ اردغان نے کہا کہ ’’(کوئلہ کی کان کے المیہ میں 301 افراد کی ہلاکتوں کا بہانہ بناتے ہوئے) توڑپھوڑ، لوٹ مار، آتشزنی، پولیس پر حملوں اور قتل کے ارتکاب میں ملوث ہونے والے خونی درندوں کے خلاف ہم خاموش نہیں بیٹھ سکتے‘‘۔ اردغان جو اپنی حکمراں جماعت کے ارکان سے خطاب کررہے تھے،

کہا کہ ’’کیا آپ یہ توقع کرتے ہیں کہ پولیس خاموش بیٹھی رہے؟ اور تماشہ دیکھتی رہے؟ مجھے ان (پولیس) کے صبروتحمل پر ازحد حیرت اور تعجب ہے‘‘۔ ایک متوفی علوان کے بارے میں اردغان نے کہا کہ ’’کیا ہم ہر بار جب کوئی موت ہوتی ہے تو محض (دعائیہ) تقریب منعقد کرنے کیلئے ہی رہ گئے ہیں؟ وہ مرگیا اور بات ختم ہوگئی‘‘۔ واضح رہے کہ دو افراد کی موت پر ترکی کے مختلف مقامات پر مزید جھڑپیں ہوئی تھیں۔

TOPPOPULARRECENT