Friday , November 24 2017
Home / عرب دنیا / ترکی میں پولیس دھاوے، دولت اسلامیہ کے سات جنگجو گرفتار

ترکی میں پولیس دھاوے، دولت اسلامیہ کے سات جنگجو گرفتار

استنبول ۔ 16 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ترک حکام نے آج دولت اسلامیہ کے سات مشتبہ جنگجوؤں جن کا تعلق جہادی گروپ سے ہے، گرفتار کرلیا جن میں وہ شخص بھی شامل ہے جسے گروپ کا ’’سزائے موت دینے والا‘‘ شخص تصور کیا جاتا ہے۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی اناطولیہ نے یہ بات بتائی۔ ساتوں مشتبہ افراد کو ایک دھاوے کے دوران گرفتار کیا گیا اور وہاں سے دستاویزات کی ایک بڑی تعداد بھی ضبط کی گئی۔ مشتبہ ’’سزائے موت دینے والے‘‘جنگجو کی شناخت صرف F-S. کے نام سے ہوئی ہے جس نے شام میں جہادی گروپ کی جانب سے متعدد لوگوں کو موت کے گھاٹ اتارا۔ یاد رہے کہ گذشتہ دو سالوں کے دوران دولت اسلامیہ سے شام میں مقامی اور بیرونی یرغمالوں کو سزائے موت دیئے جانے کے انداز میں قتل کیا تاکہ دوسروں تک ان کی سفاکی کا پیغام پہنچ سکے اور گروپ کے جارحانہ پروپگنڈہ کو تقویت حاصل ہو۔

TOPPOPULARRECENT