Friday , April 20 2018
Home / دنیا / ترکی میں پہلے نیوکلیئر پاور پلانٹ کی تعمیرکا افتتاح

ترکی میں پہلے نیوکلیئر پاور پلانٹ کی تعمیرکا افتتاح

انقرہ۔ 4 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)روسی صدر ولادیمیر پوٹن اور ترک صدر طیب اردغان نے روس کے اشتراک سے بننے والے ترکی کے پہلے نیوکلیئر پاور پلانٹ کی تعمیر کا افتتاح کیا۔ترک صدر طیب اردغان نے دارالحکومت انقرہ کے صدارتی محل میں صدر پوٹن کا استقبال کیا۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق 20 ارب ڈالر کے نیوکلیئر پاور پلانٹ کی تعمیر کے افتتاح کے موقع پر ترک صدر اردغان کا کہنا تھا کہ پاور پلانٹ ترکی کی10 فیصد توانائی کی ضروریات پوری کرے گا۔دوسری جانب صدر پوٹن کا کہنا تھا کہ پاور پلانٹ 2023 تک کام شروع کر دے گا، جبکہ 4,800 میگاواٹ کا نیوکلیئر پاور پلانٹ شہر مرسین میں بنایا جارہا ہے ۔ترکی کے 2 روزہ دورے پر موجود صدر پوٹن شام کی صورتحال پر سہ فریقی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے ،جبکہ سہ فریقی اجلاس میں ایرانی صدر حسن روحانی بھی شرکت کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT