Monday , November 20 2017
Home / Top Stories / ترکی میں کار بم دھماکہ، 6افراد ہلاک

ترکی میں کار بم دھماکہ، 6افراد ہلاک

استنبول ۔ 14 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ترکی کے میڈیا کا کہنا ہے کہ جنوب مشرقی صوبے دیار باقر میں پولیس ہیڈکوارٹر پر بم حملہ ہوا جس میں کم از کم 6افراد ہلاک اور 36 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق مرنے والوں میں ایک خاتون اور ایک بچہ شامل ہے۔ دیار بارقر صوبے کے جینار ضلعے میں ہونے والے اس حادثے کی جگہ امدادی اہلکار ملبے کے نیچے بچ جانے والوں کی تلاش میں مصروف ہیں۔ حکام نے اس حملے کا الزام کردستان کی ورکرز پارٹی (پی کے کے) کے جنگجوؤں پر عائد کیا ہے جو کردوں کی اکثریت والے صوبے میں زیادہ سرگرم ہیں۔ تاہم ابھی تک کسی تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ ترکی کی میڈیا کے مطابق پولیس کی عمارت کے دروازے پر بم دھماکہ کیا گیا جبکہ دھماکے میں آس پاس کی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ اس کے بعد مبینہ طور پر حملہ آوروں نے ہیڈ کوارٹر پر راکٹ داغے۔حالیہ مہینوں کے دوران دیار باقر میں کرد علیحدگی پسندوں اور ترکی فوج کے درمیان پرتشدد جھڑپیں ہوئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT