Monday , December 11 2017
Home / دنیا / ترکی میں کرد دہشت گردوں کے حملے میں دو فوجی ہلاک

ترکی میں کرد دہشت گردوں کے حملے میں دو فوجی ہلاک

دیارباقر، ترکی۔10اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) ترکی کے جنوب مشرقی صوبے دیارباقر میں کرد دہشت گردوں کے حملے میں دو فوجی ہلاک جبکہ دو دیگر زخمی ہو گئے ۔سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ کردستان ورکرز پارٹی کے ارکان نے دیارباقر کے کلپ شہر کے باہر تعینات فوجیوں پر فائرنگ کر دی۔ ان فوجیوں کو چھاپہ مار گروپوں کو آگے بڑھنے سے روکنے کیلئے تعینات کیا گیا تھا۔اس سے ایک دن قبل دیارباقر کے گورنر نے کلپ شہر کے 13 دیہات اور بنیادی طور پر کرد صوبے کے دو دیگر شہروں میںکرفیو کا اعلان کر دیا تھا۔ غور طلب ہے کہ سال 2015 میں جنگ بندی ختم ہونے کے بعد جاری جدوجہد میں ہزاروں دہشت گردوں اور سینکڑوں فوجیوں کی موت ہو چکی ہے ۔ انسانی حقوق کے گروپوں کا کہنا ہے کہ زائد از400  عام شہریوں کی بھی موت ہوئی ہے ۔

 

امریکی نائب صدر آئندہ ہفتے
سربیا اور کوسوو کا دورہ کریں گے
واشنگٹن۔10اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے نائب صدر جو بائیڈن آئندہ ہفتے سربیا اور کوسووا کا دورہ کریں گے ۔ امریکی صدر دفتر وائٹ ہاؤس نے بتایا کہ بائیڈن 15سے 17 اگست تک بلقان کے دورے پر ہوں گے ، جہاں وہ دونوںممالک کے صدر اور وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات کریں گے ۔تاہم، انہوں نے اجلاس کے ایجنڈے کے بارے میں نہیں بتایا۔ امریکہ نے گزشتہ ماہ جیل میں بند دو قیدیوں کو کیوبا اور سربیا بھیجا تھا۔ سربیا نے اس انسانی خیر سگالی کے لئے امریکی وزیر خارجہ جان کیری کا شکریہ ادا کیا تھا۔ جان کیری نے بھی گذشتہ ڈسمبر کو سربیا اور کوسوو کا دورہ کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT