Wednesday , January 17 2018
Home / عرب دنیا / ترکی میں کرد پارٹی دو حملوں سے دہل گئی

ترکی میں کرد پارٹی دو حملوں سے دہل گئی

انقرہ ۔ 18 مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) دو بم حملے ترکی کی کرد حامی پارٹی کے دو ہیڈکوارٹرس پر دو شہروں میں کئے گئے جس سے 6 سے زائد افراد زخمی ہوگئے اور 7 جون کے انتخابات سے پہلے کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ۔ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے دفتر میں ایک دھماکے سے شہر اڈانا میں چھ افراد زخمی ہوئے ۔ یہ دھماکہ ایک مشتبہ پارسل سے ہوا تھا ۔ تین افراد کی حالت تشویشناک ہے ۔ قریبی شہر مرسین میں پارٹی کے دفتر کو ایک گلدستہ روانہ کیا گیا تھا وہ بھی دھماکے سے پھٹ پڑا ۔ ویڈیو جھلکیوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ کئی افراد کے چہرے خون آلود تھے ۔ حکومت نے فوری ان بم حملوں کی مذمت کی ہے ۔ وزیراعظم احمد داؤد اُگلو نے خاطیوں کو انصاف کے کٹھہرے میں کھڑا کرنے کا عہد کیا۔

TOPPOPULARRECENT