Wednesday , December 19 2018

ترکی میں گرفتار اطالوی صحافی رہا

روم ۔ 24 ۔ اپریل : ( سیاست ڈاٹ کام) : ترکی میں گرفتار شدہ ایک اطالوی صحافی جسے اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب وہ شام کی سرحد پر پناہ گزینوں کے ساتھ روابط پیدا کرنے کی کوشش کررہا تھا ، کو دو ہفتہ حراست میں رکھے جانے کے بعد بالاخر رہا کردیا گیا ۔ اٹلی کی وزارت خارجہ نے یہ بات بتائی جس کے مطابق 34 سالہ گیبرئیل گرینڈ کی پیر کے روز روم واپسی متوقع ہے جہاں وہ اپنے والدین اور وزیر خارجہ انجیلینو الفانو سے ملاقات کریں گے ۔ اس موقع پر مسٹر الفانو نے کہا کہ ان کی بات چیت ابھی ابھی گیبرئیل سے ہوئی ہے اور وہ اس وقت اپنی رہائش گاہ پہنچنے کے لیے راستے میں ہیں ۔ یہ اطلاع ہمارے لیے اور اس کے والدین کے لیے انتہائی خوش کن ہے ۔ ترک پولیس نے 9 اپریل کو گیبرئیل کو گرفتار کیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT