ترکی میں 3000 شہریوں کا داعش سے تعلق عالم عرب میں ریڈالرٹ

استنبول ۔ 17 ۔ جنوری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ترکی میں تقریبا 3000 افراد کا جہادی گروپ دولت اسلامیہ ( داعش ) سے تعلق ہونے کی اطلاع ہے جس کے بعد عالم عرب میں چوکسی و ریڈ الرٹ کا اعلان کیا گیا ہے ۔ انٹلی جنس رپورٹ میں وارننگ دی گئی کہ ان انتہا پسندوں کی جانب سے حملوں کا امکان ہے ۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ترکی میں تقریبا 3000 افراد نے انتہا پسند گروپ میں شامل ہونے کا اعلان کیا ہے ۔ اس کے بعد مغربی ملکوں کے سفارتخانوں پر حملوں کا امکان ہے ۔ سیکوریٹی یونٹوں کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ چوکسی اختیار کرلیں ۔ سفارت خانوں کے اطراف سیکوریٹی کو زیادہ سے زیادہ چوکس کردیا گیا ہے ۔ ترکی کے وزیر خارجہ مولوف کاسگولف نے جمعرات کے دن کہا تھا کہ 700 ترکی شہریوں نے داعش میں شمولیت اختیار کرلی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT