Sunday , August 19 2018
Home / عرب دنیا / ترکی میں 34 دہشت گردکو حراست میں

ترکی میں 34 دہشت گردکو حراست میں

دبئی، 13 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ترکی میں انسداد دہشت گردی کی مہمات کے تحت دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ (آئی ایس) سے منسلک تقریباً 34 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے ۔ترکی کی میڈیا رپورٹوں کے مطابق مشتبہ دہشت گرد مبینہ طور پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے اور اس سے پہلے بھی وہ دہشت گرد گروپ کے لئے لڑ چکے ہیں۔ اس مہم کے دوران گروپ سے متعلق کچھ مواد اور دستاویزات بھی ضبط کئے گئے ہیں۔ قابل غور ہے کہ استنبول میں جمعہ کو مجموعی طور پر 82 غیر ملکیوں کو گرفتار کیا گیا تھا جن پر آئی ایس سے منسلک ہونے کا شبہ ہے ۔

TOPPOPULARRECENT