Tuesday , December 12 2017
Home / ہندوستان / ترکی و آئیوری کوسٹ میں حملوں کی مذمت : مودی

ترکی و آئیوری کوسٹ میں حملوں کی مذمت : مودی

نئی دہلی 14 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم نریندر مودی نے آئیوری کوسٹ اور ترکی میں ہوئے دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ غمزدہ افراد خاندان سے ہمدردی رکھتے ہیں۔ مودی نے اپنے ٹوئیٹر پر کہا کہ وہ آئیوری کوسٹ اور انقرہ میں ہوئے دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔ جو خاندان ان حملوں سے متاثر ہوئے ہیں ان سے ہمدردی رکھتے ہیں۔ انہوں نے ان حملوں میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحتیابی کیلئے بھی نیک تمناوں کا بھی اظہار کیا ۔ بندوق برداروں نے آئیوری کوسٹ میں تجارتی مرکز عابدجان میں تین ہوٹلوں پر حملہ کرتے ہوئے 16 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا جبکہ ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں خود کش کار بم دھماکہ ایک مصروف مقام پر ہوا جس میں 36 افراد ہلاک ہوئے ۔

TOPPOPULARRECENT