Tuesday , September 25 2018
Home / عرب دنیا / ترکی پوری شامی سرحد کو ’’صاف‘‘کر دیگا:اردغان

ترکی پوری شامی سرحد کو ’’صاف‘‘کر دیگا:اردغان

انقرہ ؍ بیروت ،29 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) صدر طیب رجب اردغان نے کہا کہ ترکی شام سے متصل اپنی پوری سرحد کو ‘صاف’ کردے گا۔مسٹر اردغان کے بیان کے بعد شام کے شمال میں واقع عفرین علاقے میں شامی کردش وائی پی جی کے خلاف ترکی کی مہم اور تیز ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے اپنی تقریر میں کہاکہ آہستہ آہستہ ہم اپنی پوری سرحد کو صاف کر دیں گے۔ اس سے پہلے فوج نے جبیل برسیہ پہاڑی پر قبضہ کر لیا۔ ترکی میڈیا نے حالیہ دنوں میں اسے ایک اہم مقام کے طور پر بیان کیا تھا۔ترکی کی جانب سے نو دن پہلے عفرین علاقے میں کئے گئے حملے کے بعد انقرہ اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کو اور بڑھا دیا ہے ۔ امریکہ دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ کے خلاف شام کے دیگر علاقوں میں مہم چلانے کے لئے وائی پی جی کی حمایت کرتا ہے ۔ ترکی حملے میں ایک ہی خاندان کے تین افراد ہلاک ہو گئے تھے اور ایک مشہور قدیم مندر منہدم ہو گیا تھا۔شام کے کرد حکام نے کسی بھی بڑے ترکی حملے کے جواب میں ‘مناسب جواب’ دینے کی بات کہی ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT