Monday , October 22 2018
Home / عرب دنیا / ترکی کا شام کو سنگین نتائج کا انتباہ

ترکی کا شام کو سنگین نتائج کا انتباہ

دبئی، 20 فروری ( سیاست ڈاٹ کام) ترکی نے شمالی شام میں ترکی کی فوج کے خلاف سرگرم کرد جنگجوؤں کی مدد کے معاملہ پر شام کی حکومت کو سنگین نتائج کی دھمکی دی ہے ۔ترکی کے نائب وزیر اعظم بکر بوزدگ نے کہا کہ ترکی کے منصوبے ٹھیک طرح سے چل رہے ہیں اور اگر شامی فوج نے اس میں مداخلت کی تو اسے سنگین نتائج بھگتنے ہوں گے ۔ اس سے پہلے شام میڈیا نے کہا تھا کہ فوج کرد جنگجوؤں کی مدد کرے گی تاکہ عفرین میں ترکی کی سرگرمیوں کے خلاف جدو جہد کی جاسکے ۔سی این این ترک نے بتایا کہ صدر طیب اردگان نے روس کے صدر ولادمر پوتن سے کہا ہے کہ اگر شام نے کردوں کے ساتھ کسی طرح کا کوئی معاہدہ کیا تو یہ شام کیلئے برا ہوگا۔ وہیں وزیر خارجہ نے کہا کہ اب اگر شامی فوجی وائی پی جی کی مدد کرنے آئے ہیں تو پھر شامی فوجیوں کو اس کی قیمت ادا کرنا ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT