Saturday , June 23 2018
Home / عرب دنیا / ترکی کا طیارہ حادثہ کا شکار، 11افراد ہلاک

ترکی کا طیارہ حادثہ کا شکار، 11افراد ہلاک

دوبئی/استنبول، 12مارچ (سیاست ڈاٹ کام)متحدہ عرب امارات کے شارجہ سے ترکی کے استنبول جارہا ایک خانگی جیٹ طیارہ ایران کے پہاڑی علاقہ میں حادثہ کا شکار ہوگیا جس میں سوار تمام گیارہ مسافروں کی موت ہوگئی۔ ترکی کی وزارت ٹرانسپورٹ کے حکام نے کہا کہ حادثہ میں عملہ کے تین اراکین سمیت مجموعی طورپر 11افراد مارے گئے ہیں۔ ترکی کی میڈیا میں جاری خبروں کے مطابق حادثہ میں ترکی کے کاروباری حسین بارسن کے خاندان کے ایک رکن کی بھی موت ہوئی ہے ۔ اس درمیان ڈی ایچ اے خبررساں ایجنسی نے خبر دی ہے کہ بارسن کی بیٹی اور اس کے سات دوست دوبئی سے ایک پارٹی سے واپس آرہے تھے اسی دوران پہاڑی علاقہ میں طیارہ حادثہ کا شکار ہوگیا اور اس میں آگ لگ گئی۔ حادثہ کی وجہ ابھی پتہ نہیں چل سکی ہے ۔ ایران کے شہری ہوابازی تنظیم کے ترجمان ریجا ظفرزادہ نے بتایا کہ شہر کورڈ میں طیارہ ایک پہاڑسے ٹکرا گیا اور اس میں آگ لگ گئی۔ بچاؤ عملہ جائے حادثہ پر پہنچ چکا ہے ۔ طیارہ سے نعشیں باہر نکالی جارہی ہیں جن کی ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعہ شناخت ہوسکے گی۔

TOPPOPULARRECENT