Tuesday , October 16 2018
Home / Top Stories / ترکی کسی بھی وقت شمالی عراق پر حملہ کرسکتا ہے : اردغان

ترکی کسی بھی وقت شمالی عراق پر حملہ کرسکتا ہے : اردغان

انقرہ، 8 جون (سیاست ڈاٹ کام) ترک صدر رجب طیب اردغان نے کہا ہے کہ عراق اگر شمالی عراق کی قندیل، سنجر اور مخمور پہاڑیوں پر واقع کرد جنگجوؤں کے کیمپوں کے خلاف کارروائی نہیں کی تو ترکی ان پر حملہ کرے گا۔ اردغان نے جمعرات کو ٹی وی چینل سی این این ترک کے ساتھ انٹرویو میں یہ بات کہی۔ مسٹر اردغان نے کہا کہ ترکی کسی بھی دن کسی بھی وقت شمالی عراق کے قندیل پہاڑی پر حملہ کر سکتا ہے۔ ترکی شمالی عراق میں قندیل کی پہاڑیوں پر ٹھکانہ بنانے والی غیر قانونی کردستان ورکرز پارٹی ( پی کے کے ) پر سرحد پار سے کارروائی کرتا رہتا ہے۔ ترکی نے شمالی عراق کے سنجر علاقے میں بھی فوجی کارروائی شروع کرنے کی دھمکی دی ہے۔

TOPPOPULARRECENT