Sunday , May 27 2018
Home / دنیا / ترکی کی اسرائیل اور امریکہ سے سفیروں کی بازطلبی

ترکی کی اسرائیل اور امریکہ سے سفیروں کی بازطلبی

مقبوضہ بیت المقدس ،15مئی (سیاست ڈاٹ کام) غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف ترکی نے اسرائیل اورامریکہ سے سفیر واپس بلالیے ، ترکی کا کہنا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل انسانیت کے خلاف جرائم کے مرتکب ہوئے ہیں۔جنوبی افریقہ نے بھی تل ابیب سے اپنے سفیر کو واپس بلا لیا ہے۔ سعودی عرب نے بھی واقعہ کی شدید مذمت کی ہے جبکہ کویت نے آج سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کی درخواست کی ہے ۔سلامتی کونسل نے کہا ہے کہ غزہ میں فلسطینیوں کی شہادت کی صاف اور آزادانہ تحقیقات کامطالبہ کرتے ہیں۔علاوہ ازیں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی تنظیم نے خون ریزی روکنے اور ذمے داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کی اپیل کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT