Sunday , November 19 2017
Home / دنیا / ترکی کی جرمنی کے سفیرکی طلبی

ترکی کی جرمنی کے سفیرکی طلبی

انقرہ17ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) ترکی نے جرمنی کے سفیر کو طلب کرکے کولوگن شہر میں کرد دہشت گردوں کی جانب سے نکالی گئی ریلی پر سخت احتجاج درج کرایا ہے ۔ترکی کی وزارت خارجہ نے آج ایک بیان جاری کرکے یہ اطلاع دی۔وزارت خارجہ کے مطابق پی کے کے دہشت گرد تنظیموں کی جانب سے جرمنی کے کولوگن شہر میں ایک ریلی نکالی گئی اور دہشت گردی کی حمایت کی گئی۔ بیان کے مطابق جرمنی کے سفیر کو بلاکر اس معاملے پر سخت احتجاج درج کرایا گیا ہے ۔اس سے قبل تین ستمبر کو 25ہزار کرد حامیوں نے جرمنی کے کولوگن شہر میں ترکی کے صدر طیب اردگان کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT