Tuesday , November 21 2017
Home / جرائم و حادثات / ترکی کی غیر کارکرد کرنسی کی فروخت پر دو افراد گرفتار

ترکی کی غیر کارکرد کرنسی کی فروخت پر دو افراد گرفتار

حیدرآباد ۔ /23 اگست (سیاست نیوز) کمشنر ٹاسک فورس سنٹرل زون ٹیم نے ترکی کی غیرکارکرد کرنسی (لراسی) کو شہر میں فروخت کرنے کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے 10 کروڑ مالیتی کرنسی برآمد کرلی گئی ۔ ذرائع کے بموجب 43 سالہ وی سبا راؤ جس کا تعلق آندھراپردیش کے ضلع پرکاشم سے ہے اور وہ پیشہ سے مستری ہے ۔ شہر میں موثر روزگار حاصل نہ ہونے کے سبب وہ اپنے آبائی مقام لوٹ گیا تھا جہاں پر اس کی ملاقات ناگیشور راؤ سے ہوئی جس نے اسے یہ بتایا کہ اس کے پاس ترکی کی 10 کروڑ مالیتی لراسی کرنسی نوٹس ہے اور فی نوٹ 10 لاکھ کی ہے ۔ سبا راؤ نے بھولکپور کے ساکن محمد جہانگیر سے رابطہ قائم کیا اور ترکی کی غیرکارکرد کرنسی کو فروخت کرنے میں مدد کرنے پر اسے معقول منافع کا وعدہ کیا ۔ اس سلسلے میں مذکورہ دونوں افراد خواہشمند گاہکوں کی تلاش میں تھے کہ ٹاسک فورس نے انہیں گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے 10 لاکھ کے 100 نوٹ برآمد کرلئے اور انہیں گاندھی نگر پولیس اسٹیشن کے حوالے کردیا ۔

 

جگت گیری گٹہ میں خاتون کی خودکشی پر کشیدگی
حیدرآباد /23 اگست ( سیاست نیوز ) جگت گیری گٹہ کے علاقہ میں ایک خاتون کی مشتبہ موت کے بعد کشیدگی پیدا ہوگئی ۔ متوفی خاتون سجاتا کے رشتہ داروں کا الزام ہے کہ سجاتا کے شوہر راجو نے اس کا قتل کردیا اور پھانسی پر لٹکا دیا تاکہ خودکشی ثابت کیا جاسکے ۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ 25 سالہ سجاتا جو امبیڈکر نگر جگت گیری علاقہ کے ساکن راجو کی بیوی تھی کو مشتبہ انداز میں موت کا واقعہ پیش آیا ۔ پولیس نے مکان سے شواہد کو برآمد کرلیا ہے اور ابتدائی تحقیقات کے بعد بتایا کہ مشتبہ حالت میں موت کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی خاتون کے رشتہ داروں کے الزامات کو بھی تحقیقاتی زاویہ میں لیا جارہا ہے ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

 

TOPPOPULARRECENT