Monday , December 11 2017
Home / جرائم و حادثات / ترکی کی ممنوعہ کرنسی فروخت کرنے کی کوشش ایک شخص گرفتار

ترکی کی ممنوعہ کرنسی فروخت کرنے کی کوشش ایک شخص گرفتار

حیدرآباد ۔ /12 جون (سیاست نیوز) ترکی کی ممنوعہ کرنسی کو فروخت کرنے کی کوشش میں ملوث دو افراد کو کمشنر ٹاسک فورس ویسٹ زون ٹیم نے گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے  96 ترکی کرنسی نوٹس برآمد کرلئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ جی ملکارجن اور اس کا ساتھی جے ہنمنت چاری جن کا تعلق ضلع پرکاشم سے ہے دونوں نے ترکی کی ممنوعہ کرنسی کو فروخت کرنے کا منصوبہ تیار کیا تھا ۔ پولیس نے بتایا کہ مذکورہ افراد نے وجئے واڑہ کے سرینواس نامی شخص سے 96 ترکی کے نوٹس 50 ہزار روپئے میں خریدے تھے اور انہیں دوگنے دام میں فروخت کرنے کی کوشش کررہے تھے کہ ٹاسک فورس نے انہیں گرفتار کرکے گوپالا پورم پولیس کے حوالے کردیا ۔

TOPPOPULARRECENT