Saturday , November 18 2017
Home / جرائم و حادثات / ترکی کی ناکارہ کرنسی کے تبادلے میں ملوث 7 افراد گرفتار

ترکی کی ناکارہ کرنسی کے تبادلے میں ملوث 7 افراد گرفتار

حیدرآباد 19 فروری (سیاست نیوز) ترکی کی ناکارہ کرنسی کے تبادلہ میں ملوث 7 افراد کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے بموجب کمشنر ٹاسک فورس نارتھ زون ٹیم نے ترکی کی غیر کارکرد کرنسی لیرا جس کی مالیت مالیت 26 کروڑ 15 لاکھ بتائی جاتی ہے دھوکہ بازوں کے قبضہ سے برآمد کرلی گئی۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس ٹاسک فورس مسٹر بی لمبا ریڈی نے بتایا کہ اِس ٹولی کا سرغنہ 41 سالہ پی ڈیوڈ راجو ہے جو پیشہ سے میستری ہے اور اُس کا تعلق آندھراپردیش کے ضلع پرکاشم سے ہے۔ اُس نے ٹاملناڈو کے ٹی مرگیش نامی رئیل اسٹیٹ تاجر سے رابطہ قائم کرتے ہوئے 10 لاکھ اور 5 لاکھ کے ترکی لیرا کرنسی نوٹ جو غیر کارکرد بتائے جاتے ہیںحاصل کرلئے اور بعدازاں عوام کو فروخت کرنے کا منصوبہ تیار کیا۔ دھوکہ دہی کی غرض سے مرگیش ڈیوڈ راجو نے اپنے ایک اور ساتھی ایم ملا چاری اور دیگر کی مدد سے چندا نگر رنگاریڈی ضلع کے سی لکشمی ریڈی سے رابطہ قائم کیا بعدازاں اُسے کم دام میں ترکی کرنسی فراہم کرنے کا وعدہ کیا۔

 

 

TOPPOPULARRECENT