Sunday , July 22 2018
Home / Top Stories / ترکی کے سفارتخانے پر حملہ، کوئی نقصان نہیں

ترکی کے سفارتخانے پر حملہ، کوئی نقصان نہیں

ہیلسنکی ۔ 19 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ڈنمارک پولیس کے مطابق کوپن ہیگن میں واقع ترک سفارتخانہ پر بمباری کرنے والے افراد کو تلاش کیا جارہا ہے۔ دریں اثناء کوپن ہیگن پولیس سربراہ ہینرک مول نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ صبح کی اوقات میں کئے گئے حملہ میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیںہے البتہ سفارتخانہ کی عمارت کے بیرونی حصہ کو معمولی نقصان پہنچا۔ انہوں نے کہا کہ طلایہ گردی کرنے والے پولیس آفیسروں نے بمباری کا منظر اپنی آنکھوں سے دیکھا اور وہاں سے دو افراد کو فرار ہوتے ہوئے بھی دیکھا جن کے خلاف مجرمانہ سرگرمیوں کا معاملہ درج کرتے ہوئے ان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT