Thursday , July 19 2018
Home / دنیا / ترکی کے شام میں فضائی حملے ‘امریکہ ۔ترکی کشیدگی میں اضافہ کا اندیشہ

ترکی کے شام میں فضائی حملے ‘امریکہ ۔ترکی کشیدگی میں اضافہ کا اندیشہ

انقرہ، 21 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام) ترکی کے جنگی طیاروں نے شمالی شام کے عفرین میں کردوں کے ٹھکانوں پر کئی فضائی حملے کئے ہیں جس کے بعد اب ترکی اور امریکہ کے درمیان کشیدگی بڑھنے کی اندیشے پیدا ہو گئے ہیں۔ ترکی کی فوج نے ہفتہ کو سیرین کردش’ پی وائی ڈی’ اور ‘وائی پی جی ‘ گروپس کے خلاف حملے کیے ۔ترکی اپنی شمالی سرحد کے قریب شام کے عفرین علاقے سے کرد جنگجوؤںکا تخلیہ چاہتا ہے ۔عفرین علاقے میں تقریباً آٹھ سے 10 ہزار کرد لڑاکا اپنا ٹھکانہ بنائے ہوئے ہیں ۔اس سے قبل ترکی کے صدر اردغان کے مطابق شام کے مختلف علاقوں پر قابض کردنیم فوجی کے خلاف ترک فوج نے اپنی بڑی زمینی کارروائی شروع کر دیہے ۔ یہ وسیع تر کارروائی عفرین میں شروع کی گئیہے ، استنبول سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق صدر رجب طیب اردغان نے ترکی کے مغربی صوبے کوتاہیہ میں اپنی سیاسی جماعت اے کے پی کے ارکان کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آج کہا کہ عفرین میں انقرہ کے مسلح دستوں نے اپنی زمینی کارروائیاں شروع کر دی ہیں، جس کے بعد عنقریب ایسی ہی ایک کارروائی منبج میں بھی شروع کر دی جائیگی۔ صدر اردغان نے یہ واضح نہیں کیا کہ آیا اس کارروائیکے لئے ترک فوجی دستے سرحد پار کر کے شام کے ریاستی علاقے میں داخل ہو چکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT