Saturday , November 18 2017
Home / ہندوستان / ترکی کے صدر اردغان کا مجوزہ دورہ ہند

ترکی کے صدر اردغان کا مجوزہ دورہ ہند

لکی گراہک یوجنا اور ڈیجی دھن ویاپار یوجنا

نئی دہلی ۔ 14 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ترکی کے صدر رجب طیب اردغان 30 اپریل سے دو روزہ دورہ ہند کا آغاز کریں گے۔ اس موقع پر دونوں ممالک تجارت و سرمایہ کاری میں وسعت اور انسداد دہشت گردی تعاون کو مزید مستحکم بنانے کے مختلف راستوں کی تلاش پر گفت و شنید کریں گے۔ ترکی میں پارلیمانی جمہوری نظام کو صدر کی قیادت میں عاملانہ ڈھانچہ میں تبدیل کرنے کے ۔۔۔۔۔۔ 16 اپریل کو مقرر ریفرنڈم کے بمشکل دو ہفتوں بعد صدر اردغان یہ دورہ کریں گے۔ اس موقع پر یکم ؍ مئی کو وہ وزیراعظم نریندر مودی سے باہمی، علاقائی اور بین الاقوامی امور و مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے۔ ترکی چونکہ نیوکلیئر سپلائرس گروپ (این ایس جی) کا رکن ہے، چنانچہ دونوں قائدین کی بات چیت کے دوران اس اعلیٰ گروپ میں ہندوستان کی رکنیت کا موقع بھی شامل رہے گا۔ ترکی اس گروپ میں ہندوستان کی شمولیت کا مخالف نہیں ہے۔

TOPPOPULARRECENT