Thursday , November 23 2017
Home / دنیا / ترکی کے فضائی حملے میں 11کرد جنگجو ہلاک

ترکی کے فضائی حملے میں 11کرد جنگجو ہلاک

استنبول ،11 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ترکی جنگی طیاروں نے پچھلی رات جنوب مشرقی ترکی کے دو علاقوں میں کرد جنگجووں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے دوران کردستان ورکرس پارٹی کے گیارہ جنگجو مارے گئے ۔یہ اطلاع فوج نے آج دی۔ایک فوجی بیان کے مطابق ایک فضائی حملہ مردین صوبے کے درجیست ضلع میں شامی سرحد کے قریب کیا گیا جس میں جنگی طیاروں نے توپوں کی دو تنصیبات تباہ کردی اور آٹھ جنگجووں کو جو مبینہ طور پر حملے کی تیاری کررہے تھے ، ہلاک کردیا۔بیان کے مطابق عراق اور ایران کی سرحد پر واقع حقاری صوبے میں کئے گئے ایک دیگر حملے میں پی کے کے تین جنگجومارے گئے اور ان کا ایک ٹھکانہ تباہ کردیا گیا۔ واضح رہے کہ کردستان ورکرس پارٹی نے ( پی کے کے ) نے 1984میں ترکی حکومت کے خلاف ہتھیار اٹھائے تھے اور اس وقت سے لے کر ابتک اس لڑائی میں 40000 افراد جن میں بیشتر کرد ہیں، مارے جاچکے ہیں۔ ترکی ، امریکہ اور یوروپی یونین نے پی کے کے کو دہشت گرد گروپ قرار دے رکھا ہے ۔ ترکی حکومت اور جنگجووں کے درمیان جولائی 2015میں جنگ بندی ختم ہوگئی تھی اور اس کے بعد سے جنوب مشرقی علاقے میں شورش کے دوبارہ آغاز کے بعد سے اب تک تشدد کے بدترین واقعات دیکھنے میں آئے ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT