Monday , November 19 2018
Home / شہر کی خبریں / ترک تعلیم کرنے والے بچوں کی اسکول واپسی کی مہم،حقیقی اعداد و شمار معلوم کرنے گھر گھر سروے

ترک تعلیم کرنے والے بچوں کی اسکول واپسی کی مہم،حقیقی اعداد و شمار معلوم کرنے گھر گھر سروے

حیدرآباد 4فروری (یواین آئی )ترک تعلیم کرنے والے بچوں کی شناخت اور ان کو اسکول میں داخل کروانے کے لئے تلنگانہ حکومت کی جانب سے سوسائٹی فار ایلی منیشن آف رورل پاورٹی کے اشتراک سے دیہی علاقوں میں گھر گھر سروے کیا جارہا ہے ۔ہر گاوں میں خواتین کے سیلف ہیلپ گروپس کو تین تا18برس کے بچوں کی تفصیلات کو آنگن واڑی سنٹرس اور دیہی علاقوں میں سرکاری اسکولس سے حاصل کرتے ہوئے اس سروے کی ذمہ داری دی گئی ہے ۔ترک تعلیم کرنے والے بچوں کو تین زمروں میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ان میں ایسے بچے جو کبھی اسکول گئے ہی نہیں،ایسے بچے جنہوں نے تعلیم ترک کردی اور ایسے بچے جو کام کر رہے ہیں شامل ہیں۔اسکول کو نہ جانے کی وجوہات ،بچوں کے کام کے مقام،ان کی اجرت،کام کے اوقات ،نقل مکانی کی وجوہات اور دیگر تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔قبل ازیں اضلاع کے انتظامیہ محکمہ تعلیمات کے دستیاب ڈاٹاسے استفادہ کیاکرتے تھے تاہم محکمہ کے اعدادوشمار اور حقیقی اعداد وشمار میں کافی فرق پایا گیا ہے ۔اس سے مسائل کے حل میں انتظامیہ کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔اس مسئلہ کے حل کے لئے نئے طریقہ سے محکمہ تعلیمات ، محکمہ لبیر اور آنگن واڑی مراکز کے ساتھ ساتھ سیلف ہیلپ گروپس کو سروے کا حصہ بنایا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT