Friday , November 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ترک تعلیم کرنے والے بچوں کی کونسلنگ

ترک تعلیم کرنے والے بچوں کی کونسلنگ

یلاریڈی۔/22فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اسکول کا رُخ نہ کرنے والے بچوں کو سی آر پی وجئے، سنجے نے کونسلنگ کی۔ منڈل لنگم یپٹ کے موضع موتھا پر ہائی اسکول اور پرائمری اسکول میں تعلیم حاصل کررہے طلباء ہفتہ بھر سے زیادہ اسکول نہ آنے پر اولیائے طلبہ کے ساتھ کونسلنگ منعقد کی گئی۔ اس میں والدن کو حق تعلیم کے ساتھ ساتھ بچوں کو تعلیم سے دور رکھنے والے اولیائے طلباء پر قانونی کارروائی ہونے کے قانون سے واقف کروایا اور ہر روز اسکول روانہ کرنے کی صلاح دی۔ اس موقع پر صدر مدرس سوریہ پرکاش، راما راؤ، سرینواس، موضع سرپنچ بال ریڈی، ایس ایم سی صدر سرینواس گوڑ، کانسٹبل راجا گوڑ اور دوسرے موجود تھے۔ مواضعات میں ایسے ہی قانون حق تعلیم سے مکمل جانکاری نہیں ہے جس کی شدت سے ضرورت محسوس کی جاتی ہے اور کوئی انتظام نہیں۔

TOPPOPULARRECENT