Saturday , December 15 2018

ترک تعلیم کے تدارک کیلئے طلبہ کی حوصلہ افزائی ضروری

کڑپہ /6 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مئیر کڑپہ کے سریش بابو نے اردو گرلز ہائی اسکول میں 29 ویں ڈیویژن کی کارپوریٹر رشیدہ تبسم کی تہنیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلمانوں پر خصوصاً مسلم لڑکیوں کی تعلیم حاصل کرنے کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ مسلم طلباء میں ترک تعلیم کرے کا رحجان زیادہ ہے جس پر فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔ مسلم طلباء دسویں

کڑپہ /6 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مئیر کڑپہ کے سریش بابو نے اردو گرلز ہائی اسکول میں 29 ویں ڈیویژن کی کارپوریٹر رشیدہ تبسم کی تہنیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلمانوں پر خصوصاً مسلم لڑکیوں کی تعلیم حاصل کرنے کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ مسلم طلباء میں ترک تعلیم کرے کا رحجان زیادہ ہے جس پر فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔ مسلم طلباء دسویں جماعت تک آتے آتے مجبوریوں کے تحت ترک تعلیم کر رہے ہیں جس کے تدارک کیلئے اساتذہ کو اولیائے طلباء سے رجوع ہوکر ان کا حوصلہ بڑھانا چاہئے ۔ کڑپہ میں 40 ہزار مسلم خاندان بستے ہیں ۔ ہر سال اسکولوں میں مسلم طلباء کی تعداد میں اضافہ ہی ہونا چاہئے کمی نہیں ہونی چاہئے ۔ ہر سال اسکولوں میں اسکول ڈے منعقد کیا جانا چاہئے ۔ مختلف کھیلوں کا انعقاد بھی ضروری ہے ۔ سابقہ طلباء جو اب اچھے پوزیشن میں ہیں اسکولوں میں اجلاس منعقد کرکے موجودہ طلباء کو حوصلہ دینا چاہئے ۔ اسکول کے فارغ کتنا بڑا مقام بھی حاصل کرلیں اپنی اسکول کو نہیں بھولنا ۔ رکن اسمبلی کڑپہ ایس بی امجد پاشاہ نے طلباء سے ایک پابند ڈسپلین بننے کیلئے وقت کی قدر کرنا چاہئے ۔ سرکاری اسکولوں میں خانگی اسکولوں کے مقابلہ مںی بہتر تعلیم اور سہولیات دستیاب ہنہیں جسے طلباء استفادہ کرنا چاہئے ۔ MEO ناگامنی ریڈی نے کہا کہ گورنمنٹ ہائی اسکولوں میں اساتذہ کی کمی ہے گذشتہ سال 50 ودیا والینٹرس کا تقرر کیا گیا تھا ۔ جس میں سے کڑپہ ٹاون کیلئے 30 کا تقرر کیا گیا ۔ راجیو ودیا مشین کے ذریعہ سے جلد ہی ودیا والینٹرس کا تقرر کیا جائے گا ۔ نقاش وکلا پیشہ اور خلیل نگر میں اراضی نہ ہونیکی وجہ سے اسکول عمارتوں کی تعمیر نہیں ہوسکی ہے ۔ اس پر توجہ دی جارہی ہے ۔ اردو گرلز ہائی اسکول کی ہیڈ ماسٹر جاوید نے رکن اسمبلی ایس بی امجد پاشاہ مئیر کڑپہ کے سریش بابو ایم ای او ناگامنی ریڈی اور 29 ویں ڈیویژن کارپوریٹر جنہوں نے اس اسکول سے تعلیم حاصل کی تھی رشیدہ تبسم کی گلپوشی و شال پوشی کی ۔ اس اجلاس میں 13 ویں ڈیویژن کارپوریٹر رام لکشمی ریڈی ، اوما، ریاست صدر شمس الدین ، وائی ایس آر کانگریس پارٹی کویتا کمیٹی کو آر ڈینیٹر بی ایچ الیاس میونسپل ایجوکیشن سوپروائزر فاروق احمد نے شرکت کی ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT