Thursday , September 20 2018
Home / دنیا / ترک دستوں کا عفرین پر قبضہ کا دعویٰ،شمالی شام میں بھی آپریشن کا امکان

ترک دستوں کا عفرین پر قبضہ کا دعویٰ،شمالی شام میں بھی آپریشن کا امکان

انقرہ،20مارچ(سیاست ڈاٹ کام) ترک صدر رجب طیب اردغان نے کہا ہے کہ ترک دستوں کی پشت پناہی میں لڑنے والے شامی باغیوں نے عفرین کے علاقے سے کرد جنگجوؤں کو مکمل طور پر باہر دھکیل دیا ہے ۔سرکاری خبر رساں ادارہ کے مطابق ترک صدر نے شامی علاقہ عفرین پر قبضے کو ایک بڑی کامیابی سے تعبیر کیا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ یہ عسکری کارروائی شمالی شام میں کردوں کے زیر اثر دیگر علاقوں تک بھی پھیل سکتی ہے ۔خیال رہے کہ ترک افواج نے اس سے قبل 8 مارچ کو عفرین کے مغرب میں واقع قصبے جندیرس میں بھی قبضہ کرلیا تھا۔یاد رہے کہ ترکی کی جانب سے 20 جنوری کو کردش پیپلز پروٹیکشن یونٹس (وائی پی جی) کے خلاف ان کے زیر قبضہ علاقے عفرین میں آپریشن ‘اولائیو برانچ’ کا آغاز کیا گیا تھا جس کو ترکی ایک دہشت گرد تنظیم قرار دیتا ہے ۔عفرین میں جاری اس آپریشن میں ترکی کے 42 فوجی اپنی جانیں گنوا چکے ہیں تاہم ترک فوج اور شام میں موجود ان کے اتحادیوں نے کئی علاقوں میں قبضہ کرکے آپریشن میں نئی روح پھونکی ہے ۔جندیریس کا قبضہ حاصل کرکے ترکی اور ان کے اتحادی عفرین میں قبضے کے اپنے مقصد کے بہت قریب پہنچ گئے ہیں اور ماہرین کا خیال ہے کہ ترکی کو اپنے مقصد کے حصول کے لیے راستہ صاف ہو چکا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT