Thursday , December 14 2017
Home / کھیل کی خبریں / ترک سابق اولمپئن اسلی پر تاحیات پابندی

ترک سابق اولمپئن اسلی پر تاحیات پابندی

استنبول ۔24 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ترک سابق اولمپک چیمپئن اسلی کاکیر الپٹکین پر تیسری مرتبہ ڈوپنگ کے باعث تاحیات پابندی عائد کردی گئی۔ انہیں 2015 میں اولمپک گیمز اور یورپین ایونٹ کے پندرہ سو میٹر خطاب سے بھی محروم کردیا گیا تھا جبکہ بائیلوجیکل پاسپورٹ میں ممنوعہ اجزا کی موجودگی پر بھی آٹھ سالہ معطلی سامنے آئی تھی۔ وہ ورلڈ جونیئر چیمپئن شپ 2004 میں بھی مثبت ڈوپ کے باعث دو سال کی پابندی سے گزر چکی ہیں۔ ترکش ایتھلیٹکس فیڈریشن کے سربراہ فتح سنٹیمار نے کہا ہے کہ ڈوپنگ کے معاملے پر قطعی رعایت نہیں دی جائے گی۔یاد رہے کہ ڈوپنگ کے باعث روس کے متعدد ایتھلیٹ پابندی کا شکار ہیں اور واڈا کے سخت قوانین کے باعث اب کوئی بھی ملک جوکھم نہیں لیتا۔

ایئر کی سنچری
وجئے واڑہ 24 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) نیوزی لینڈ اے کے خلاف پہلے غیر سرکاری ٹسٹ مقابلے میں ہندوستانی اے ٹیم کے بیٹسمین شریاس ایئر نے 97 گیندوں میں 108 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس کی بدولت ہندوستانی ٹیم نے ایک بہتر سبقت حاصل کرلی ہے۔ نیوزی لینڈ اے کو 147 رنز پر آؤٹ کرنے کے بعد ہندوستان نے آج مقابلے کے دوسرے دن 320 رنز اسکور کئے ہیں۔ ایئر کے علاوہ روی کمار سمراٹ نے 100 گیندوں میں 54 اور رشپ پنتھ نے 41 گیندوں میں 67 رنز اسکور کئے۔ نیوزی لینڈ اپنی دوسری اننگز میں دن کے اختتام پر 64/2 اسکور کئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT