Tuesday , January 23 2018
Home / عرب دنیا / ترک صدر کی غذاؤں کا طبی و سائنسی تجزیہ

ترک صدر کی غذاؤں کا طبی و سائنسی تجزیہ

استنبول ۔ 3 مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) ترکی کے صدر رجب طیب اردغان کی غذائیں ان کے ڈاکٹروں کے سخت کنٹرول میں تیار کی جاتی ہیں۔ ایک پانچ رکنی ہنگامی ٹیم اس مقصد کے لئے صدارتی محل میں موجود رہتی ہے۔ ترکی میں حکمراں انصاف و ترقی پارٹی ( اے کے پی ) انقرہ کے ڈپٹی لیڈر اور اردغان کے شخصی ڈاکٹر جیودیت اردول نے کہاکہ بڑی اور اہم شخصیات کو اب بندوق اور

استنبول ۔ 3 مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) ترکی کے صدر رجب طیب اردغان کی غذائیں ان کے ڈاکٹروں کے سخت کنٹرول میں تیار کی جاتی ہیں۔ ایک پانچ رکنی ہنگامی ٹیم اس مقصد کے لئے صدارتی محل میں موجود رہتی ہے۔ ترکی میں حکمراں انصاف و ترقی پارٹی ( اے کے پی ) انقرہ کے ڈپٹی لیڈر اور اردغان کے شخصی ڈاکٹر جیودیت اردول نے کہاکہ بڑی اور اہم شخصیات کو اب بندوق اور گولیوں کے ذریعہ قتل نہیں کیا جارہا ہے لیکن اس مقصد کے لئے اکثرغذاؤں کا استعمال کیا جارہا ہے ۔ چنانچہ صدر اردغان کی غذاؤں کی نہ صرف ان کے محل بلکہ ان کے تمام اندرون و بیرون ملک دوروں کے موقعوں پر بھی جانچ کی جاتی ہے ۔ علاوہ ازیں ان کی استعمال کردہ غذاؤں کا استنبول اور انقرہ میں واقع دو لیباریٹریز میں تفصیلی طبی و سائنسی معائنہ و تجزیہ بھی کیا جاتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT