Thursday , December 14 2017
Home / دنیا / ترک عہدیدار دھماکہ میں بال بال بچ گیا

ترک عہدیدار دھماکہ میں بال بال بچ گیا

انقرہ ۔ 7 ۔ جولائی : ( سیاست ڈاٹ کام) : مشتبہ کرد انتہا پسندوں نے ترکی کے جنوب مشرقی علاقہ میں ایک دھماکو آلہ کو اس وقت چنگاری دکھائی جب ڈسٹرکٹ عہدیدار کی بکتر بند گاڑی وہاں سے گزر رہی تھی ۔ اس دھماکہ میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے ۔ عہدیداروں نے یہ اطلاع دی ۔ یاد رہے کہ کچھ روز قبل ہی حکمراں جماعت کے دو عہدیدار جو ڈسٹرکٹ آرگنائزیشنس میں اپنی خدمات انجام دے رہے تھے ۔ ایک حملے میں ہلاک کردئیے گئے تھے ۔ جس کا الزام ممنوعہ کردستان ورکرس پارٹی (PKK) پر عائد کیا گیا تھا ۔ اسی دوران وزیر داخلہ سلیمان سوئیلو نے بتایا کہ حملہ آوروں کو گرفتار کرنے ایک آپریشن شروع کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس نوعیت کے حملوں سے ترکی کے صبر و تحمل کو متزلزل نہیں کیا جاسکتا اور نہ ہی کردوں کے خلاف ہماری لڑائی کے عزائم کو سرد کیا جاسکتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT