Tuesday , November 21 2017
Home / عرب دنیا / ترک فوجی دستے مشترکہ جنگی مشقوں کیلئے قطر پہنچ گئے

ترک فوجی دستے مشترکہ جنگی مشقوں کیلئے قطر پہنچ گئے

انقرہ۔ 19 جون (سیاست ڈاٹ کام) ترک فوجی دستے قطری فورسز کے ساتھ مشترکہ جنگی مشقوں کے لیے دوحہ پہنچ گئے ہیں۔ ان مشقوں کے لیے ترک فوجیوں کی تعیناتی اس تیز رفتار قانون سازی کے بعد ممکن ہوئی، جو انقرہ کی پارلیمان نے قطر کا بحران پیدا ہونے کے بعد کی تھی۔خلیجی عرب ریاست قطر کے دارالحکومت دوحہ سے پیر انیس جون کو ملنے والی نیوز ایجنسی روئٹرز کی رپورٹوں کے مطابق عرب نشریاتی ادارے الجزیرہ ٹیلی وڑن نے آج پیر کے روز بتایا کہ ترک فوجی دستے کل اتوار اٹھارہ جون کو قطر پہنچے تھے۔ساتھ ہی الجزیرہ نے اپنی ویب سائٹ پر ایک ایسی ویڈیو بھی پوسٹ کی ہے، جس میں بکتر بند گاڑیوں میں سوار ترک فوجی دستوں کو قطر کی سڑکوں پر متحرک حالت میں دیکھا جا سکتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT