Friday , June 22 2018
Home / دنیا / ترک فوج آج شامی شہر عفرین کا مکمل محاصرہ کرلیگی: صدر اردغان

ترک فوج آج شامی شہر عفرین کا مکمل محاصرہ کرلیگی: صدر اردغان

استنبول ۔ 14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ترک صدر رجب طیب اردغان نے کہا ہے کہ ان کی فوج شام کے شمالی شہر عفرین کا مکمل محاصرہ کر لے گی۔ترک ایوان صدر کے ایک ذریعے نے ان کی ایک تقریر کی وضاحت کی ہے جس میں انھوں نے کہا تھا کہ کرد اکثریتی آبادی والے اس شہر پر شام تک ترک فوج اور اس کے اتحادیوں کا قبضہ ہوجائے گا۔اس صدارتی ذریعے نے میڈیا کے لیے جاری کردہ وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ ’’ صدر کی تقریر میں ایک جملے ’ مجھے امید ہے کہ عفرین کا شام تک مکمل سقوط ہوجائے گا‘اس کو یوں سمجھا جانا چاہیے کہ اس کا شام تک مکمل محاصرہ کر لیا جائے گا‘‘۔رجب طیب اردغان نے قبل ازیں انقرہ میں صدارتی محل میں ایک تقریر میں کہا تھا کہ ترک فوج اور اس کے شامی اتحادیوں کا آج شام تک عفرین پر قبضہ ہوجائے گا لیکن ان کے اس دعوے کو شامی کردوں نے مسترد کردیا تھا اور انھوں نے کہا تھا کہ وہ دن میں سپنے دیکھ رہے تھے۔
ترک فوج او ر اس کے اتحادی جیش الحر کے جنگجو 20 جنوری سے شامی کرد ملیشیا پیپلز پروٹیکشن یونٹس (وائی پی جی )کے خلاف ’’ شاخِ زیتون‘‘ کے نام سے جنگی آپریشن کرر ہے ہیں۔اس کارروائی میں ترک فوج کے زمینی دستوں کے علاوہ فضائیہ بھی حصہ لے رہی ہے

TOPPOPULARRECENT